مزید خبریں

مزاج کا تزکیہ

رب سے ملاقات

سکھر : ڈپٹی کمشنر کا سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے مرکزی کمپلیکس کا دورہ

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر راجہ ایم بی دھاریجو نے اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر حکام کے ہمراہ سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (SRSO) کے مرکزی کمپلیکس کا دورہ کیا۔ سکھر شہر کے ایس آر ایس او کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد دتل کلہوڑو نے ان کا استقبال کیا، دتل کلہوڑو نے وفد کو تنظیم کے جاری منصوبوں، خاص طور پر حکومت پاکستان، سندھ کی صوبائی حکومت اور دیگر عطیہ دہندگان کی جانب سے فنڈز فراہم کرنے والے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں، ڈپٹی کمشنر نے غربت کے خاتمے اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے میں SRSO کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سندھ میں سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں اقدامات کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔