مزید خبریں

ڈالر کی قدرمیں5پیسے کی کمی

کراچی( کامرس رپورٹر )اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو ڈالر کی قدر5پیسے کی کمی سے277.87روپے ہو گئی جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت 278روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 279روپے پر مستحکم رہی جبکہ یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 295روپے سے بڑھ کر 296روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 332.50روپے سے بڑھ کر334روپے پر جا پہنچی ۔