مزید خبریں

یوٹیلیٹی اسٹور: 45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ کارپوریشن کو 10 ہزار میڑک ٹن کیلیے چینی کی کم سے کم فی کلو بولی 141 روپے 20 پیسے موصول ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی خریداری کیلیے اقدامات کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی کی کم سے کم بولی 141 روپے 20 پیسے فی
کلو موصول ہوئی ہے، اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 156 روپے میں پڑے گی۔ ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے چینی کی خریداری کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، اس وقت یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلیے چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے اور بی آئی ایس پی صارفین کیلیے 109 روپے فی کلو مقرر ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے یہ ٹینڈر رمضان میں ممکنہ قلت پر قابوپانے کیلیے جاری کیا گیا تھا جسے بعد ازاں منسوخ کردیا گیا تھا۔ ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے اس وقت دعوٰی کیا تھا کہ کارپوریشن کے پاس چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔