مزید خبریں

پی ٹی آئی : شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی منظوری

اسلام آباد ( آن لائن+ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بنانے کا فیصلہ، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا دونوں ہی چیئرمین پی اے سی بننے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ شیر افضل مروت
وقاص اکرم کو نامزدکرنے پرسیخ پا ہوگئے اور اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں اور میں اسے ہائی جیک نہیں ہونے دوں گا ،انہوں نے کہا کہ میں عوام کو بتانا چاہتا ہوں خان صاحب نے نہ تو پی اے سی کے فیصلے کو سیاسی کمیٹی کو فیصلے یا ووٹنگ کیلیے ریفر کیا اور نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے،میں کل ان سے ملاقات کروں گا اور ان کے نام پر ہونے والے فراڈ سے آگاہ کروں گا، مجھے نہ تو کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور نہ ہی اس کے ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی،کل خان صاحب سے ملاقات کے بعد آپ سب کو آگاہ کروں گا۔