مزید خبریں

ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستا ن نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں،فاروق عبداللہ

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ فاروق عبد اللہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے متنازع بیان کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ بھارت کی ترقی کو دیکھتے ہوئے آزاد کشمیر والے خود ہی پاکستان کے بجائے بھارت کے ساتھ شامل ہونے کا مطالبہ کریں گے‘ ہم انہیں بھارت میں ضم کرلیں گے جس پر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو اپنے ساتھ ضم کرنے کی بات کرنے والے بھارتی وزیر، اگر ہمت رکھتے ہیں تو آگے بڑھیں اور اپنا دعویٰ مکمل کرکے دکھائیں۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ایسا کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے کہ پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں اس کے پاس ایٹم بم ہیں اور وہ اسے استعمال بھی کرسکتا ہے۔