مزید خبریں

کندھکوٹ : چاچڑ اور جاگیرانی قبائل میں تنازع، عنایت جاگیرانی ہلاک

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) چاچڑ اور جاگیرانی قبائل کے 2 گروہوں میں چلنے والے خونی تنازعہ کے باعث عنایت جاگیرانی ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ کے کچے میں پولیس تھانہ درانی مہر کی حدود میں چاچڑ اور جاگیرانی قبائل کے 2 گروہوں میں چلنے والے دیرینہ خونی تنازع کے باعث دونوں گروہوں کے افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک شخص عنایت جاگیرانی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے، لاش جائے وقوع پر پڑی رہی، دونوں فریقین میں کشیدگی تیز ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے ہلاک ہونے والا بدنام زمانہ ڈاکو جیئند جاگیرانی کا چچازاد بھائی جو ڈاکو اور کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب بھی ہے۔