مزید خبریں

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ریمانڈ میں 15مئی تک توسیع

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے اور جلائو گھیرائوکے الزام میں درج مقدمے میں تحریک انصاف کی گرفتار خواتین رہنمائوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 مئی تک توسیع کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر خواتین ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر سرگودھا جیل سے پیشی کے لیے لاہور لایا گیا۔