مزید خبریں

شاہی سید کی ایمل ولی کو مبارکباد ‘پارٹی مستحکم ہو گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے ایمل ولی خان کو اے این پی کا بلا مقابلہ مرکزی صدر، محمد سلیم خان کو جنرل سیکرٹری اور منتخب مرکزی باڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان قیادت کے انتخاب سے پارٹی مستحکم ہوگی اور جمہوری جدوجہد تیز ہو گی۔ شاہی سید نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران کی قیادت میں کارکنان جمہوریت کے استحکام اور عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے، ملک وقوم کو درپیش بحران سے نکالنے کے لیے نوجوان قیادت کا آگے آنا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ، ملکی استحکام اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے قائدین اور کارکنوں کی قربانیاں پارٹی کا اثاثہ ہیں، کارکنوں کی لازوال قربانیوں اور عوامی حمایت کے باوجود اے این پی کو ایک سازش کے تحت ہمیشہ دیوار سے لگایا گیا لیکن اب نوجوان قیادت ہر محاذ پر تمام سازشوں کر ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔