مزید خبریں

گائوں حاجی خان کے رہائشی کا زمین پر قبضے اور قتل کی دھمکیوں کیخلاف احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گاؤں حاجی خان کے رہائشی قادر بخش نے زمین پر قبضے اور قتل کی دھمکیوں کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ گاؤں کا بااثر کونسلر حاجی خان ہماری خاندانی زمین پر قبضے کی کوشش اورہمیں دھمکیاں دے رہا ہے ۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی حیدرآباد سے نوٹس لے کر انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔