مزید خبریں

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے بھائو کم ہوگئے

کراچی ( کامرس رپورٹر )عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کی قیمتیں کم ہو گئیں جمعرات کو انٹرنیشنل مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت8ڈالر کی کمی کے بعد2308ڈالر رہ گئی جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2308 ڈالر فی اونس ہے۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 900روپے کی کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر2لاکھ 41 ہزار روپے پر آگئی۔دس گرام سونے کے دام771روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 6ہزار619روپے رہ گئے۔