مزید خبریں

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی ( کامرس رپورٹر )جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر5پیسے گھٹ کر278.40روپے رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالر کے مقابلے میںروپیہ 2پیسے بڑھ کر279.65روپے ہوگیا۔ یورو کی قیمت فروخت30پیسے بڑھ کر297.23 روپے اور برطانوی پائونڈ کی قیمت فروخت5پیسے کے اضافے سے347.75روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت فروخت 2پیسے بڑھ کر73.96 روپے اوریو اے ای درہم کی قیمت فروخت2پیسے گھٹ کر75.73روپے رہی۔