مزید خبریں

آبادکے سابق وائس چیئرمین ماہرتعمیرات منیرسلطان انتقال کرگئے

کراچی ( کامرس رپورٹر )ایسوسی ایشن آف بلڈرز وڈیویلپرز(آباد)کے سابق وائس چیئرمین، کے سی سی آئی اور ایف پی سی سی آئی کی کنسٹرکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین،چیئرمین کے کے گروپ اورماہر تعمیرات منیر سلطان کتھوریہ جو گزشتہ شب طویل علات کے باعث انتقال کرگئے تھے انہیں جمعرات کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔منیرسلطان مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر عالمگیرمسجد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک تھے جن میںآباد کے چیئرمین آصف سم سم،سابق چیئرمین فیاض الیاس،سی پی ایل سی کے سربراہ زبیرحبیب،ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدر خالدتواب، ابراہیم تواب،منظورروفی،عبداللہ ذکی،شوکت سلیمان، شمعون ذکی، سابق رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل، ارشد اسلام ، طلعت محمود، عرفان سروانہ، محمود احمد خان، ایچ ایم شہزاد سمیت جمعیت پنجابی سوداگران دہلی ،بزنس کمیونٹی کی ممتاز شخصیات اورمختلف شعبوں سے وابستہ افراد بھی شریک تھے جنہوں نے مرحوم کے صاحبزادگان خرم منیر،سابق سینئروائس چیئرمین آبادخاورمنیر،خضرمنیر اورمحمدمصطفی ٰ منیر سے انکے والد کی وفات پر تعزیت کی۔منیر سلطان پاکستان کے تعمیراتی شعبے کی ممتاز شخصیت تھے اور انہوں نے شہر کراچی میں کئی کامیاب پروجیکٹس دئیے۔