مزید خبریں

قومی ہاکی دن پر حیدرآباد اولمپک کمیٹی کے تحت تقریب کا انعقاد

حیدرآباد(پرویز شیخ) 9 ستمبر ہاکی کے قومی دن منانے کے حوالے سے حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام حیدرآباد کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد کلب ظہور احمد لکھن، کمیٹی کے چیئرمین حمید شاہ نے بطور مہمانان گرامی سیکریٹری پرویز احمد شیخ، محی الدین شیخ و دیگر ممبران کے ساتھ ہاکی کے قومی دن کا کیک کاٹا اور اہل وطن کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر چیف آرگنائزر حمید شاہ، ظہور احمد لکھن، عبدالجبار انصاری، رمیز راجا و دیگر شرکاء نے قومی کھیل ہاکی سمیت تمام کھیلوں کو سربلند رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انکا کہنا تھا کہ کھیلوں کے قومی دن منانا و اس مناسبت سے منعقدہ پروگرامز، نمائشی میچز و دیگر سرگرمیوں میں شرکت ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔اس موقع پر پاکستان کے لیے مختلف میدانوں میں میڈلز ونرز لیجینڈز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کیا اور دنیا سے رخصت ہوئے ہیروز کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی۔