مزید خبریں

بھارتی فضائی کمپنی کا عملہ بیمار‘ 86 پروازیں منسوخ

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں فضائی کمپنی کا عملہ اچانک بیماری کی چھٹی لے کر غائب ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ائرانڈیا ایکسپریس نامی کمپنی کی 86 پروازیں عملے کی بیماری کے باعث منسوخ ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فضائی کمپنی کے عملے کی بڑی تعداد ایک ساتھ چھٹیوں پرچلی گئی جس کے باعث پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ عملے کے 300 سینئر ملازمین نے آخری موقع پر بیماری کو رپورٹ کیا اور پھر اپنے موبائل فون بھی بند کر دیے۔ملازمین کی جانب سے اچانک بیماری کو جواز بناکر غائب ہونا ممکنہ طور پر احتجاج کا حصہ ہے۔