مزید خبریں

دنیا بھر سے 7700 پروازیں عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائیں گی

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حج 2024 ء کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ رواںبرس دنیا بھر سے 7700 پروازیں عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائیں گی۔ سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی کے مطابق 6ہوائی اڈوں پرعازمین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ عازمین حج کے لیے جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ، مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ، شہزادہ عبدالمحسن انٹرنیشنل ائرپورٹ ینبع،طائف انٹرنیشنل ائرپورٹ، ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ائرپورٹ اور شاہ فہد انٹرنیشنل ائرپورٹ دمام کو مختص کیا گیا ہے۔