مزید خبریں

ایران: احتجاج پر اْکسانے والی آن لائن پوسٹ پر سزائے موت

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی عدلیہ کی جانب سے مہسا امینی کی زیرحراست موت پر ہونے والے مظاہروں کے دوران آن لائن پوسٹ کرنے پر ایک شخص کو موت کی سزا سنادی گئی۔ خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق محمود محرابی سوشل میڈیا پر ایسا مواد پوسٹ کرنے کا قصور وار پایا گیا جس میں گھریلو ہتھیاروں کے استعمال اور عوامی املاک کو تباہ کرنے کے بارے میں ترغیب دی گئی تھی۔سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جا سکتی ہے۔