مزید خبریں

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے شیڈول کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان میڈیکل کمیشن کی نیشنل ایڈمیشن شیڈولنگ کمیٹی نے پی ایم سی ہیڈ آفس میں ہونے والے اپنے اجلاس میں اتفاق رائے سے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں 2022-23 ء کے داخلوں کے شیڈول کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تمام پبلک میڈیکل کالجوں کے داخلے 17 اکتوبر 2022 ء سے شروع کیے جائیں گے اور تمام خصوصی نشستوں سمیت 31 دسمبر 2022ء تک مکمل کر لیے جائیں گے۔پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلے 31 جنوری 2023 تک مکمل ہو جائیں گے۔اس کے بعدپبلک ڈینٹل کالجوں میں داخلے 14 فروری 2023 ء تک مکمل ہو جائیں گے اور آخر میں پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں میں داخلے 28 فروری 2023 ء تک مکمل ہو جائیں گے۔ضوابط کے مطابق کالجزاور یونیورسٹیاں مئی 2022 ء کے بعد کسی بھی وقت درخواستیں وصول کرنے کیلیے آزاد ہیں۔