مزید خبریں

اسکاٹش وزیراعظم حمزہ یوسف کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا

ایڈنبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسکاٹ لینڈکے وزیراعظم حمزہ یوسف کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حمزہ یوسف کو اتحادی جماعت اسکاٹش گرین سے اختلافات کا سامنا ہے جس کے باعث حمزہ یوسف کے لیے اعتمادکا ووٹ لینا مشکل ہوگا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حمزہ یوسف کو اپنی اسکاٹس نیشنل پارٹی کے 63 ارکان کی حمایت حاصل ہے ،جب کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس بھی 63 ارکان پارلیمان کی حمایت موجود ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے ووٹ برابر ہونے کی صورت میں پریزائیڈنگ افسر ووٹ کاسٹ کرے گا۔ روایتی طور پر پریذائیڈنگ افسر حکومت کے حق میں ووٹ دیتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نژاد حمزہ یوسف 29 مارچ 2023 ء کو اسکاٹ لینڈ کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔