مزید خبریں

ٹرمپ کیخلاف مقدمات کی کارروائی الیکشن کے بعد ہونے کا امکان

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) الیکشن مداخلت کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی نومبر کے صدارتی الیکشن کے بعد ہونے کا امکان ہے۔خبررساں اداروں کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے معاملہ ذیلی عدالت میں بھیجا گیا تو ٹرمپ کو سیاسی فائدہ ملے گا۔الیکشن مداخلت کیس میں امریکا کی سپریم کورٹ کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبینہ طورپر حاصل وسیع تر استثنا کا دعوی مسترد کردیاتھا۔ ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا صدر کو استثنا حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کاروباری امور میں جعلسازی سے متعلق تمام 34 الزامات کو بھی مسترد کر دیا۔