مزید خبریں

پیپلز پارٹی دھونس ،دھاندلی کیلیے مشہور ہے،حلیم عادل شیخ

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت ) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ ٹنڈوآدم آمد، الیکشن کے دوران جاں بحق ہونیوالے کارکن قیصر خان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں پیپلزپارٹی نے تاریخی دھاندلی کی جسکی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔ پی پی پی دھونس ،دھاندلی کیلیے مشہور ہے پھر یہ جمہوریت کے سب سے بڑے علمبرار بنتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ الیکشن کے نتائج سے حکومتی اتحادی جے یو آئی اور ایم کیو ایم بھی خوش نہیں ہم امپورٹڈ حکومت کے اتحادیوں کو بتا دیناچاہتے ہیں کہ آپکو صرف لولی پاپ دیاجارہاہے اگر آپ انکے اتحادی رہے تو خود اپنی سیاست کو دفن کردینگے۔ انھوں نے کہاکہ الیکشن کے دوران تشدد کاعنصر شامل کیاگیااب اگر انتخاب نہیں ہوگاتوانقلاب آئیگا۔سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہاکہ لاڑکانہ، نوابشاہ، نوشہروفیروز ، ٹنڈوآدم دورے کے دوران ہر جگہ سے شکایات ملی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ سندھ میں پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات یا گروہ بندی نہیں اگلے مرحلے میں ہم بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔