مزید خبریں

سیکولر کہلانے والا ملک اسلاموفوبیا کا شکار ہے،السید فلاحی تنظیم

 

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)السید فلاحی تنظیم پاکستان کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت ریلی نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار سے سید غلام حید ر شاہ بخاری کی قیادت نکالی گی ریلی میں سید برادری کے افراد کے ساتھ ساتھ سیاسی وسماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنما نے شر کت کی۔ ریلی سے سید غلام حید ر شاہ، سکند ر شاہ، سید عبدالحمید شاہ، محمد عثمان قائم خانی، حافظ محمد رمضان چشتی ، علامہ عبدالجبار مغل حافظ اصغر شاہ، سید موسی شاہ اور دیگر نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بی جے پی کی مسلمان دشمن پالیسیاں پوری دنیا میں عیاں ہوگئی ہیںبظاہر سیکولر کہلانے والا ملک در حقیقت اسلام وفوبیا کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنما کی جانب سے رسول خداؐ کی ذات کو نشانہ بنانے کے عمل کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں اس بیان کے بعد عالم اسلام کے ساتھ پاکستان کے مسلمانوں میں بھی شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالتؐ کے ساتھ ناموس اصحاب رسولؐ کاتحفظ و تقدس ریاست اور مسلمانوں کا دینی ،شرعی فریضہ ہے ،اصحاب رسولؐ و اہل بیت اطہارؓ سے عقیدت و محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ ہندوستان میں شان رسالتؐ کے خلاف حکمران جماعت بی جے پی کی گستاخی ناقابل قبول ہے اور ملعونہ نوپر شرماکی رکنیت معطل کرنا ناکافی ہے گستاخی رسولؐ کی سزا صرف اور صرف موت ہے۔