مزید خبریں

امریکا اور پاکستان تجارت کی بہتری میں مصروف ہیں

کراچی(کامرس رپورٹر) قائم مقام امریکی مشن کے ترجمان تھامس مونٹگمری نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے دورہ امریکاکے موقع پر، TIFA کے ساتھ بھی مصروفیات رہی ہیں۔اس کی وجہ سے اقتصادی باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے محنت کش لوگوں کی خوشحالی کو آگے بڑھانے کے ہمارے مشترکہ اہداف پر آگے بڑھنے کی کلید کر دار ادا کر رہے ہیں۔پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹیفا) کا ساتواں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ پاکستان کے وفد کی قیادت وفاقی سیکرٹری وزارت تجارت محمد صالح احمد فاروقی نے کی جبکہ امریکی وفد کی قیادت امریکہ کے تجارتی نمائندے (یو ایس ٹی آر) بریندن لنچ نے کی۔وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران ملاقات کے موقع پر فریقین نے تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں زراعت، ڈیجیٹل تجارت، املاک دانش کے تحفظ اور نفاذ، مزدوروں کے حقوق، اچھے ریگولیٹری طریقوں اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا وغیرہ شامل ہیں۔امریکی فریق نے امریکا سے پاکستان تک گائے کے گوشت کی منڈی تک رسائی کے حوالے سے تعمیری پیش رفت کا خیرمقدم کیا، جبکہ پاکستان نے اپنے آموں اور تازہ کھجوروں کے لیے منڈی تک رسائی میں امریکی تعاون کو سراہا دونوں ممالک نے باہمی بنیادوں پر اضافی زرعی مصنوعات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک نے انٹلیکچوئل پراپرٹی (آئی پی) کے تحفظ اور نفاذ کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ امریکا نے انٹلیکچوئل پراپرٹی کے نفاذ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے پاکستان کی حالیہ کوششوں کو سراہا۔