مزید خبریں

بھارت اور اسرائیل جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں، سنی علما کونسل

لاہور (آن لائن) صدرسنی علما کو نسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں، عالمی برادری کی خاموشی سے شہ پا کر بھارت اور اسرائیل نہتے لوگوں پر مظالم کے پہاڑ توڑرہے ہیں،عالمی دنیا فسلطین اور کشمیر میں ہونےوالی خون ریزی رکوانے کے لیے کردارادا کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت اور اسرائیل کشمیراور فلسطین میں جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں اور کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں اور مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کررہے ہیں عالمی اور اسلامی برادری اس کا نوٹس لے اورعالمی برادری جنگی جرائم کے مرتکب بھارت اور اسرائیل کیخلاف کارروائی کرے۔انہو ں نے کہاکہ بھارتی افواج نے جبروتشدد کا ایسا کوئی ہتھکنڈا نہیں چھوڑا جو مظلوم کشمیری عوام پر نہ آزمایا ہو لیکن کشمیری عوام جرات وپامردگی اور حوصلے کے ساتھ اپنے موقف پرقائم ہیں اور کشمیریوں نے اپنے نصب العین کو نہیں چھوڑا اور کسی بھی صورت اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔