مزید خبریں

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، روقانہ ڈیری اور غریب نواز ہوٹل سربمہر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر فدا حسین کھوسو کی سربراہی میں سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لطیف آباد کے علاقے میں دودھ کو غیر صحت مندانہ طریقے سے منجمد کرنے پر روقانہ ڈیری سر بمہر کردی جبکہ غریب نواز ہوٹل کے دودھ میں کیمیکل کی آمیزش پائی گئی۔ سندھ فوڈ
اتھارٹی کی ٹیم نے روقانہ ڈیری اور غریب نواز ہوٹل پر موجود دودھ کو موقع پر ہی ضائع کردیا اور دونوں فریقین پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی فدا حسین کھوسو نے کہا کہ ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف ہر سطح پر کارروائی کی جائے گی اور حیدرآباد کے عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیاکی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی فدا حسین کھوسہ کی سربراہی میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کوٹری میں کارروائی کرتے ہوئے بیمار اور مضر صحت مرغیوں کو اپنی تحویل میں لیکران کو ذبح کرکے تلف کردیا جبکہ بیمار مرغیوں کو لیجانے والی گاڑی کے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ بیمار اور مضر صحت مرغی کے کھانے سے شہری مختلف موذی امراض میں بھی مبتلا ہو سکتے تھے ۔