مزید خبریں

بیلا روس تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

کراچی (کامرس رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے بیلا روس میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ٹریڈ ڈیلیگیشن ٹو بیلا روس ‘‘ میں شرکت کے لئے 7مئی تک درخواستیں طلب کر لیں۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش بیلا روس میں 28تا 30مئی تک جاری رہے گی جس میں پھل ، سبزیاں ، چاول ، تل ، پراسیسڈ فوڈ، گلابی نمک ، فارماسیوٹیکل ، کاسمیٹکس ، کیمیکل ، پلاسٹک ، لیدر آٹو پارٹس ، کٹلری ، کھیلوں کا سامان سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔