مزید خبریں

بینک الفلاح کو 9.912ارب روپے کا منافع ہوا

کراچی(کامرس رپورٹر)بینک الفلاح لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے31مارچ2024کو ختم ہونے والی سہہ ماہی کے لئے بینک کے مالیاتی نتائج کی منظوری دیدی ہے۔اس مدت کے دوران بینک کو 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جبکہ فی حصص آمدن6.28روپے رہی،بورڈ نے فی حصص 2روپے کے عبوری نقدمنافع کا بھی اعلان کیا۔بینک کے مجموعی ڈپازٹ سالانہ کی بنیاد پر بینکنگ سیکٹر میں 31.5% کے نمایاں اضافے سے 2.043ٹریلین روپے کی سطح پر رہے۔بینک کی توجہ اپنی کسٹمر فرنچائز کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔بینک کے ایڈوانسز 754.298ارب روپے کی سطح پر رہے،جبکہ مارکیٹ کے چیلنجنگ حالات کے باوجود موثر کریڈٹ ریٹنگ ڈسپلن کو برقرار رکھتے ہوئے غیر فعال قرضوں کی شرح 124.5%رہی۔بینک نے 31مارچ2024تک ریگولیٹری شرائط سے زیادہ 17%کی CAR کے ساتھ مناسب سرمایہ کی حد رپورٹ کی۔بینک مسلسل اختراعی مصنوعات اور چینلز متعار ف کرواکے بہترین ڈیجیٹل بینک کے طور پر اپنی ساکھ کو مستحکم کررہا ہے۔اس کے ڈیجیٹل سیلز اینڈ سروس ماڈل،اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل لائف اسٹائل برانچ،اور اس کے موبائل ایپلیکیشنز میں اضافے کے ساتھ لین دین کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔