مزید خبریں

ملائیشیا : مہاتیر محمد کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات

کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیاکے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے 2بیٹوں کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی گئی،جس کے سلسلے میں 98سالہ سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنوری میں مہاتیر محمد کے سب سے بڑے بیٹے مرجان مہاتیر کو ملک اور بیرون ملک اپنے تمام اثاثوں کا اعلان کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ حکم پاناما پیپرز کے انکشافات کے بعد دیا گیا تھا۔ چیف کمشنر اعظم باقی نے بتایا کہ مہاتیر محمد سے بھی اس سلسلے میں تحقیقات کی جائے گی۔واضح رہے کہ مہاتیر محمد کو موجودہ وزیر اعظم انور ابراہیم کا ناقد سمجھا جاتا ہے، جو 2022 ء میں بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے وعدے پر اقتدار میں آئے تھے۔واضح رہے کہ انور ابراہیم 1990ء کی دہائی میں جیل جانے سے پہلے مہاتیرکے نائب کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔