مزید خبریں

مارک زکربرگ کو ایک دن میں 18ارب ڈالر کا نقصان

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ ایک دن میں 18 ارب ڈالرسے محروم ہوگئے۔ ان کی دولت میں یہ کمی کمپنی کی سہ ماہی آمدن رپورٹ کے بعد آئی جس کے نتیجے میں میٹا کے حصص میں نمایاں کمی آئی۔اکتوبر 2022 ء کے بعد پہلی بار مارک زکربرگ کو ایک دن میں اتنے زیادہ مالی نقصان کا سامنا ہوا۔مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور میٹا ورس پر رواں سال 35 سے 40 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ اس اعلان کے نتیجے میں میٹا کے حصص میں کمی آئی اور مارک زکربرگ بھی اربوں ڈالر سے محروم ہوگئے۔