مزید خبریں

پاکستان نے میزائل پروگرام پر امریکی لسٹنگ مستردکردی

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان نے بلیسٹک میزائل پروگرام سے متعلق امریکی لسٹنگ پر اپنا ردعمل دے دیا ،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے امریکاکو اپنے تحفظات سے متعلق آگاہ کردیا ہے،بلاثبوت اوردوہرے معیار کے ساتھ لسٹنگ کسی صورت قبول نہیں۔اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسی متنازع لسٹنگ نان پرولیفیکیشن کے بیانیہ کو بھی متاثر کرتی ہے پاکستان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایسی لسٹنگ بلا ثبوت اور دوہرے معیار کے ساتھ ناقابل قبول ہے، اس حوالے سے انہیں مکمل طور پر آگاہ کردیاگیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر افغان حکا م کو مسلسل آگاہ کرتے ہیں دوحا معاہدے کے تحت افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ہم چاہتے ہیں افغان عبوری حکومت یقینی بنائے کہ پاکستان کے خلاف ان کی سرزمین استعمال نہ ہو۔ ممتاز زہرابلوچ نے کہا کہ انفرادی سطح پاک بھارت تعلقات کے مذاکرات کی ذمہ داری نہیں سونپی جاسکتی فی الوقت وزارت خارجہ کو بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات نارمل کیے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے پاکستان کی بھارت کے ساتھ تجارت پر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے پاکستان کے اپنے ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان سرحدی علاقوں میں تجارت سے مقامی لوگوں کو فائدہ ملے گا بارڈر مارکیٹ سے مقامی تجارت کوفائدہ ہوگا۔ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر امریکی ردعمل پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے کچھ بیانات جاری کیے گئے ہم امریکا کے ساتھ رابطے میں ہے اور توانائی کی ضروریات پر بات ہوئی ہے پاکستان اور افغانستان کے. دیرینہ تعلقات ہیں دونوں ممالک کے مابین کمیونیکیشن کے چینلز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کثیر الجہتی فورم پر کہہ چکے ہیں کہ افغانستان دوحا معاہدے پر اپنی ذمہ داریاں مکمل کرے کسی نجی فرد کو بھارت سے تعلقات معمول پر لانے کی کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی بھارت کے ساتھ کسی قسم کے بیک ڈور مذاکرات نہیں چل رہے۔