مزید خبریں

نوازشریف کو ن لیگ کاصدر بنانے کی قرارداد منظور

لاہور(نمائندہ جسارت) ن لیگ پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں میاں نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔قرارداد کے مطابق مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور کارکنوں نے قائد میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، قرار داد کے مطابق میاں نواز شریف کو 2017 ء میں ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا اور نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت سے جبری طور پر محروم کیا گیا۔قرارداد کے متن میں یہ بھی بتایا گیا کہ آج جبکہ سازشی آرڈرز اور جعلی سزائیں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہیں، ن لیگ اپنے قائد میاں نواز شریف سے استدعا کرتی ہے کہ وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں تاکہ پارٹی ان کی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی مقبولیت کی نئی جہتیں طے کر سکے۔