مزید خبریں

عمران خان کی رہائی کیلیے کراچی میں بھی احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی اور الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ملک بھر کی طرح کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ریلیاں نکالی گئی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈ اٹھائے ہو ئے تھے ۔بانی کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی گئی ۔سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں میلینم مال سے ریلی نکالی گئی جوراشد مہناس روڈ سے ہوتے ہو ئے حسن اسکوائر پر ختم ہوئی۔عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بہت جلد بانی تحریک انصاف ہما رے درمیان ہوں گے ،مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کا بھی احتساب ہوگا ۔کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کی قیادت خرم شیر زمان نے کی۔ قیوم آباد پر احتجاجی مظاہرسے سابق رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے خطاب کیا۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل کر نے والے لیڈر نہیں اسی لییحقیقی آزادی کے لئے جیل کاٹ رہے ہیں ہم ظلم کو زیادہ برداشت نہیں کریں گے پارٹی چھوڑنے والوں کو واپس کیسے لے لیکن ان کے مستقبل کا فیصلہ بانی کریں گے ۔