مزید خبریں

حکومت کا چوزے کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ

لاہور(صباح نیوز) مرغی کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر نے حکومت نے چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق چوزے کی برآمد پر پابندی کی سمری تیار کر کے منظوری کیلیے بھجوا دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی آسکتی ہے، کوئی چیز سرپلس ہو تب برآمد کی جاتی ہے، یہاں قلت ہے۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا کر دیا گیا ہے۔یاد رہے چکن کی قیمت اضافے پر محکمہ لائیواسٹاک پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے فارمرزاورٹریڈرزکیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ترجمان محکمہ لائیو سٹاک کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیاہے، عوام کو سستا چکن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ترجمان نے بتایا تھا کہ پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز سے اسٹاکس کا ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے اور مرغی مافیا ملی بھگت سے واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتے ہیں۔