مزید خبریں

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں7وکٹ سے شکست

راولپنڈ( رپورٹ : وزیرعلی قادری) نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو باآسانی 7وکٹوں سے ہرادیا‘ 179رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 41، بابر اعظم نے 37، صائم ایوب نے 32 رنز بنائے۔محمد رضوان 23 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عرفان خان 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سودھی نے 2 اور بریس ویل اور ڈفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نے 179 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مارک چیپمین نے 42 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مارک چیپمین کی اننگز میں 4 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ ڈین فوکس کرافٹ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی ‘ ٹم رابنسن نے 28 اور ٹم سیفرٹ نے 21 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔