مزید خبریں

جماعت اسلامی کا مقصود معاشرے کی اصلاح ہے‘خالدصدیقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے نائب امیر خالد صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی فرد و معاشرے کی اصلاح اور غلبہ دین کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ کامیابی کے لیے نیک وصالح لوگوں سمیت عوام کا ساتھ و تعاون ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹن سوسائٹی علاقہ احسن آباد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناظم علاقہ امجد نثار ودیگر ذمے داران ومعززین علاقہ اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم سے پہلے جن قوموں پر عذاب نازل ہوئے ان کی وجہ نفسیانی خواہش پر عمل اور گناہوں پر اسرار تھا، آج ہمارا معاشرہ بھی ان برائیوں سے دوچار ہے، مگر نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصی رحمت کی وجہ سے ہم بچے ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اپنے مستقبل کو محفوظ و روشن کرنے کے لیے نسل نو میں نیکی اورملک وقوم کی خدمت کرنے کا جذبہ بیدار کیاجائے۔