مزید خبریں

ای او بی آئی پنشن میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے، پنشنرز فورم

EOBI پنشنرز فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ ای او بی آئی پنشن 10 ہزار روپے ماہانہ میں کم از کم فیصد 200 اضافہ کیا جائے کیوں کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی نے سفید پوش پنشنر ز اور شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ EOBI پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں جب دل کرتا ہے اسمبلی کا اجلاس بلاکر 100 سے 300 فیصد تک اضافہ کر دیا جاتا ہے جس پر اپوزیشن کو نہ آئی ایم ایف کو اعتراض ہوتا ہے، EOBI پنشن میں اضافے کی بات آئے تو مختلف حیلے بہانے کیے جاتے ہیں مہنگائی کے باعث عوام کے لیے جسم و جان کارشتہ بر قرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے پنشن میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وجان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے پنشن میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 10 ہزار روپے میں تو ادو یہ نہیں آتی ہیں اس میں گزر بسر کرنا انتہائی مشکل ہے۔