مزید خبریں

ڈیموکریٹک ورکرز یونین اسٹیٹ بینک کی تاریخی کامیابی

مزدور رہنما لیاقت علی ساہی سیکریٹری جنرل ڈیموکریٹک ورکرز یونین اسٹیٹ بینک ، بینکنگ سروسز کارپوریشن نے ریفرنڈم کی کامیابی کے کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19 اپریل 2024ء کو این آئی آر سی کے زیر اہتمام انڈسٹری وائز ریفرنڈم ہوا ہے اس میں ڈیموکریٹک ورکرز یونین اور آل پاکستان پروگریسیو لیبر یونین کے درمیان میں ریفرنڈم تھا۔ کْل ووٹرز کی تعداد 737 تھی جس میں ڈیموکریٹک ورکرز یونین نے 436 ووٹ حاصل کیے اور آل پاکستان پروگریسیو لیبر یونین نے 293 ووٹ حاصل کیے۔ ڈیموکریٹک ورکرز یونین نے 143 ووٹوں سے ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کی۔ ڈیمو کریٹک ورکرزیونین نے پانچویں مرتبہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن میں ریفرنڈم میں کامیابی حاصل بنیادی طور پر اپنی نظریاتی جدوجہد کی بنیاد پر حاصل کی جس کا تمام ترسہرا ورکرز کو جاتا ہے ، ہم ان شاء اللہ کنٹریکٹ ورکرز کے اعتماد پر پورا اْترنے کی کوشش نہ صرف کریں گے بلکہ ادارے میں مثبت ٹریڈ یونین کا کردار ماضی کی طرح ادا کیا جائے گا۔ ہم نے ہمیشہ ملک دستور کی روشنی میں محنت کشوں کے بنیادی اور آئینی حقوق کی جدوجہد کی ہے اس کی روشنی میں ہمارے لیے موجودہ سی بی اے کا ادوار ایک چیلنج ہوگا اور ہم ان شاء اللہ اپنی کارکردگی سے ثابت کریں گے۔ انہوں نے تمام ورکرز کو کامیابی پر تمام دفاتر کی قیادت اور ورکرز کو مبارکباد دی، جنہوں نے دن رات محنت کرکے ورکرز کو ڈیموکریٹک ورکرز یونین کی غیر آئینی پالیسیوں کے خلاف جاری جدوجہد کی تحریک کو کامیاب کیا ہے ہم تمام مسائل کو حل کروا کہ ادارے میں انصاف کی رٹ کو قائم کریں گے۔