مزید خبریں

جماعت اصلاح المسلمین کا اجلاس اور عید ملن آج ہو گی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) الطاہر ریذیڈنسی میں حیدرآباد کے تمام خلفا کرام، علما کرام اورضلعی باڈی جماعت اصلاح المسلمین حیدرآباد کا باہمی اجلاس اور عید ملن پارٹی آج بعد نماز مغرب مرکز عمر اسلام میں منعقد کی جارہی ہے۔ یہ بات ضلعی صدر محمد رفیق طاہری نے جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کی ماہانہ میٹنگ میں خلیفہ ندیم فخرالزماں نے صدارت کرتے ہوئے کہی، میٹنگ میں جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کا ایجنڈہ ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر فیضان طاہری نے پیش کیا جس پر سینئر نائب صدر پروفیسر خلیفہ غلام قادر لاکھو نے ایجنڈے پربات کی اور مشاورت میں پیش کیے جس پر ضلعی صدر اور تمام ضلعی عہدیداران کی رائے سے متفقہ طور پر فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا۔