مزید خبریں

لیاقت ساہی کا یوم مئی پر پیغام

مزدور رہنما لیا قت علی ساہی سیکرٹری جنرل ڈیمو کریٹک ورکرز یونین (سی بی اے) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، بی ایس سی نے پی سی ہوٹل کراچی کی یونین کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے 1886 میں شکاگو کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر کے محنت کشوں کوٹریڈ یونین کا حق شکاگو کے مزدوروں کی جدوجہد کی مرہون منت ہے اور ملازمت کے اوقات کار اْن شہدا کی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کی وجہ سے دنیا پھر کے سرمایہ دار مجبور ہوئے ہیں۔ ہم شکاگو کے محنت کشوں کی تاریخی جدوجہد پر انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کریں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکاگو کے مزدوروں کی جدوجہد کی وجہ سے دنیا بھر کی پارلیمنٹ نے لیبر قوانین مرتب کرکے مزدوروں کو آواز دی ہے۔