مزید خبریں

نوارٹس فارما پاکستان ایمپلائز یونین کی یکم مئی کو پروقار تقریب

نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کی ملحقہ نوارٹس فارما پاکستان ایمپلائز یونین CBAکراچی نے یوم مزدوریکم مئی پرایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔جس کے مہمان خصوصی نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی زون کے صدرخالدخان تھے۔ اس موقع پرخالدخان کے ہمراہ نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری اور مزدوررہنما امیرروان بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں محنت کشوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے صدر خالد خان نے کہاکہ محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد میں یوم مئی ایک خاص اہمیت رکھتا ہے اس دن شگاگو کے محنت کشوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر محنت کشوں کی جدوجہد کو ایک نیارخ دیا۔ اس سے محنت کشوں میں اجتماعی جدوجہد کاشعور اجاگرہوااور دنیاکے کونے کونے میں مزدورمتحد ہورہے ہیں۔ خالد خان نے کہاکہ نیشنل لیبرفیڈریشن محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد میں ہراول دستہ کا کردار ادا کر رہی ہے اور اپنے کام اورکردار کی وجہ سے محنت کشوں کی مقبول ترین فیڈریشن کا درجہ حاصل کرچکی ہے جس کا اعترف محنت کشوں کی بین الاقومی تنظیم ILO نے بھی کیاہے۔ خالدخان نے کہاکہ نیشنل لیبر فیڈریشن سے ملحقہ یونینوں نے تاریخی چارٹرآف ڈیمانڈ منظور کروائے ہیں۔ان میں نوارٹس فارما ایمپلائز یونین بھی نمایاں مقام رکھتی ہے اور ملک میں جاری شدید کساد بازاری کے باوجود محنت کشوںکوبھرپور مراعات پر مشتمل پیکیج دلایا ہے جس پر یونین کے ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پریونین کے صدر محمد اظہراسلام اور جنرل سیکرٹری فیصل رضی نے تقریب میں شرکت پر خالدخان اور امیرروان کاشکریہ اداکیا۔اور کہاکہ نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے صدرخالدخان اور امیرروان نے یونین کے معاملات میں ہر مرحلے پربھرپور تعاون کیا اور ہر موقع پر درست سمت میں رہنمائی کی جس پر یونین کے تمام ذمہ داران اور محنت کش خالد خان اور امیرروان کے مشکور ہیں۔ بعدازاں شگاگو کے مزدوروں سے اظہار یکجہتی میںشمع روشن کی گئیں۔