مزید خبریں

ممتاز بزنس مین محمد یاسین کےاعزازمیں”تعارفی نشست”

بی سی پی ” بلیک سمیناء پروڈکشن” ریاض کے مارکیٹنگ مینجرمحمود یاسین کے والد اور گوالمنڈی لاہور کے ممتاز بزنس مین محمد یاسین خان مختصر عرصہ کے لئے ریاض تشریف لائے تو ان محمود یاسین نے ان کے اعزاز میں ایک “تعارفی نشست” کا اہتمام ریاض سے 50 کلومیٹر دور ایک “استراحہ” گیسٹ ہاوس میں کیا۔ جس میں ریاض کی مقتدر اور معروف شخصیات کے علاوہ پی سی پی کے ڈائریکٹر بلال ارشد، سفارت خانہ پاکستان ریاض کے احتشام فاروق واہلہ ،محمد فاروق واہلہ، معروف سینئر صحافی اعجاز احمد طاہر اعوان، ولید اعجاز اعوان، عدنان ناز، سلمان انور، حسام خان، عثمان ناز، وسیم ساحر، وقاص عابد، عمیر شیخ اور عادل شیخ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
محمد یاسین خان نے 42 برس سعودی عرب میں سعودی رائل پروٹوکول میں آعلیٰ عہدے پرگرانقدر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں اور تقریبا تین سال کے بعد وہ اپنے بیٹے کے پاس ریاض “وزٹ” پر ملاقات کے لئےتشریف لائے ہیں،
ریاض کی “معروف شیف” محترمہ رابعہ فواد صاحبہ نے مہمانوں کے لئے مزیدار اور لذیز پکوان تیار کئے، جسے تمام مہمانوں نے بےحد پسند کیا اور خوب جی بھر کر کھایا۔ جس کا ذائقہ مہمانوں کو دیر تک یاد رھے گا۔ تقریب کے آخر پر محمود یاسین نے بی سی ہی کے ڈائریکٹر بلال ارشد، ممبران اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔