مزید خبریں

ایلیٹ کلب کےتحت عیدالاضحیٰ کوروایتی اندازمیں منانےکےلئےعید نائٹ میلہ

ایلیٹ کلب الخبرسعودی عرب نےعیدالاضحی کو روایتی انداز میں منانے کے لیے”عید نائٹ میلہ” کا اہتمام کیا۔ جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔
ایلیٹ کلب کی بانی جویریہ اسد کے مطابق اس شاندار اور رنگا رنگ میلہ کے دوران خواتین اور بچوں کے لیے مختلف اسٹالز لگائے گئے تھے۔ دیگر تفریحی سرگرمیوں نے عید کے تہوار میں مزید رونق پیدا کردی تھی۔ مہندی سے بھرے ہاتھوں کے بغیر عید کی خوشی ناممکن ہوتی ہیں۔ خواتین اور لڑکیوں نے خاص طور پر مہندی کے خوبصورت ڈیزائن لگائے۔ جویریہ اسد نے مزید کہا کہ ایلیٹ کلب کمیونٹی کی ایک سماجی، فلاحی اورادبی تنظیم ہے۔ جو 2013 سےسعودی عرب کے مشرقی صوبہ میں مختلف کمیونٹیز کی خدمت کر رہی ہے۔ کلب نے خواتین اور بچوں کو کاروباری، تعلیمی اور سماجی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک معیاری پلیٹ فارم فراہم کیاہے۔ اس کے تحت شروع کردہ تمام پروگرام بہت مفید اورمعلوماتی ہیں۔
میلہ میں بچوں کے لیے ایک مخصوص کونے کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں ان کی دلچسپی کے لیے تعلیمی اور تفریحی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ کلب کی جانب سے بچوں کو سرٹیفکیٹ اور تحائف بھی دئیے گئے۔ میلے میں شریک خواتین نے کلب کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور خوشی اور مسرت کے جذبات کے ساتھ پردیس میں عید منانے پر مبارکباد دی۔
ایلیٹ نونہال کلب کے کوآرڈینیٹر فیض علی حسن نے ڈیجیٹل پوسٹرز اور ہاتھ سے بنے گریٹنگ کارڈز کے اپنے پہلے مجموعہ کی نمائش بھی کی۔ ایونٹ کے آرگنائزر اور کلب کے رکن شفق عمران نے کہا میلہ بچوں اور خواتین کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے اور کلب کی تمام سرگرمیاں کمیونٹی کے لیے ایک مثبت اور تعمیری ماحول فراہم کر رہی ہیں۔