مزید خبریں

سندھ بلدیاتی انتخابات: پیلزپارٹی کی کامیابی پرشکرادا کرتےہیں،احسن عباسی

صدر پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن احسن عباسی اور دیگرعہدیداران و کارکنان نے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر سندھ کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہم سندھ کےعوام کا بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے اور مکمل حمایت کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سندھ کی عوام نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو واضح مینڈیٹ دے کر کامیاب کیا، بزرگ، نوجوان اور خواتین نے بڑھ چڑھ کر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا، اور پیپلز پارٹی کے مخالفین کو مسترد کرتے ہوئے شکست دی سینئیر نائب صدر یونس ابوغالب پی وائی او گلف مڈل ایسٹ کے صدر وسیم ساجد نے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو عوام کی مینڈیٹ کا احترام اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے اور عوام کی خدمت اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی تاکید کی ریاض ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری شریف بلوچ بھٹو نے کہا کہ سندھ کی عوام نے اپنا حقیقی حق ادا کر دیا جس پر ہم سندھ کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔