مزید خبریں

پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے تار برقی پرسالانہ نشست کا اہتمام

صدر پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل شعبہء خواتین نمیرہ محسن کی جانب سے تار برقی پر سالانہ نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست کا موضوع خاص طور پر دیار غیر میں مقیم پاکستانی خواتین کے حقوق کی حفاظت، آگاہی، اخلاقی تربیت اور باہمی مؤثر رابطے کے ذرائع ہموار کرنا تھا۔
نشست کا آغاز صدر سعودی عرب نمیرہ محسن نے پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے منشور سے کیا اور تمام ممبران کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ مستقبل کے لائحۂ عمل ، مختلف تعلیمی ، سماجی اور تربیتی سرگرمیوں کو زیر بحث لایا گیا۔
وردہ رضا جنرل سیکرٹری سعودی عرب، فائضہ جنید میڈیا ہیڈ سعودی عرب، ام ابراہیم صدر منطقہ ریاض، مسرت جنرل سیکرٹری ریاض، شاہین جاوید میڈیا ہیڈ ریاض، اذان جنید حرا، اور دیگر ممبران نے موجودہ حالات کے تناظر میں اپنی آراء اور پر خلوص جذبات کا اظہار کیا۔ اور اس بات پر زور دیا کہ خواتین کی بہبود کے لیے مزید فعال پروگرام متعارف کروائے جائیں تاکہ ہماری سمندر پار بسنے والی نسلیں اپنی تہذیب اور شناخت برقرار رکھ سکیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل سعودی عرب کی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستانی خواتیں کی بہبود و فلاح کے لیے سرگرم عمل ہے۔