مزید خبریں

انجینئرنوید الرحمن صدر، پاکستان رائٹرزکلب کا صحافیوں کےاعزازمیں ظہرانہ

انجینئرنوید الرحمن صدر پاکستان رائٹرز کلب ریاض نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صحافیوں کےاعزاز میں ایک شاندار اور پر تکلف “دعوت ظہرانہ” کا خصوصی اہتمام ” مطعم مشعال” ریاض میں کیا۔ اس موقع پر مہمان صحافیوں نے”مطعم مشعال” کے لذیز کھانوں اور عمدہ معیارکی تعریف کی۔ ظہرانہ میں پاکستان سے آئے ہوئے سینئر صحافی اعجاز احمد طاہر اعوان، جدہ سے جسارت کے بیوروچیف سید مسرت خلیل، ریاض میں معروف کالم نگارو صحافی محمد مبشرانوار، صحافی اورنمائندہ “دنیا نیوز” امتیازاحمد، پاکستان رائیٹرز کلب کے فنانس سیکرٹری زبیراحمد بھٹی، ممتازسماجی کارکنان ولید اعجاز اعوان اورسید وقار احمد نے شرکت کی۔ ریاض کے صحافی وسیم خان اپنی دفتری مصروفیات کی وجہ سے “ظہرانہ” میں شرکت نہ کر سکے۔
سید مسرت خلیل گزشتہ کئی ہفتوں سے ریاض شہر میں تشریف لائے ہوئے تھے۔ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں انہیں پاکستان رائٹرز کلب کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اورنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ کرے زور قلم اورزیادہ ہو” دوران “ظہرانہ” ملک کی تازہ ترین سیاسی و معاشی حالات کے بارے بھی گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔ اعجاز احمد طاہر اعوان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک اور آزمائشی دور سے گزر رہا ہے، اس میں ہم سب کو مل جل کر استحکام کے لئے کام کرنا چاہیے۔ صدر پاکستان رائیٹرزکلب انجینئرنوید الرحمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ممبران رائیٹرز کلب” کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انھوں نے اس کے علاوہ سماجی اور فلاحی خدمات کے لئے بھی کام شروع کردیا ہے۔ زبیر احمد بھٹی نے موجودہ حالات کی روشنی میں اپنا تازہ اردو اور پنجابی کا منفرد کلام سنا کر تمام مہمانوں سے خوب خوب داد تحسین حاصل کی۔
آخر میں تمام مہمانوں نے نوید الرحمن کا دل کی اتہاہ گہراییوں سے شکریہ ادا کیا اور پاکستان رائٹرز کلب اورنوید الرحمن کی کامیابی کے لئے دعا کی۔