مزید خبریں

پی پی رہنما چیتن گوئل کے ظلم سے بچایا جائے ،پی ٹی آئی رہنما

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت)پی ٹی آئی رہنما کرشن کولہی ،پوپٹ کولہی کی قیادت میں خواتین بچوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نو منتخب امیدوار چیتن گوئل نے کامیاب ہوتے ہی ہمارا جینا حرام کردیا ہمارے گھروں پر حملے کیے گئے ہیں ہمارے لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایاگیا پولیس ہماری ایف آئی آر درج نہیں کررہی ہمیں انصاف دیاجائے تحریک کے حامیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔آج پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے تحریک انصاف کے حامیوں کولہی ڈیرو کے رہائشیوں نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے سے کرشن کولہی پوپٹ کولہی،گینی بائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ کے وارڈ نمبر “12”میں پیپلزپارٹی کے کامیاب ہونے والے امیدوار چیتن گوئل نے ہمارا جینا حرام کردیا ہے ہمارے گھروں میں ہتھیارو ڈنڈوں سے حملہ کرکے ہمارے لوگوں لیلو ، ہریش اور گوند سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے پولیس ہماری داد رسی نہیں کررہی ہماری ایف آئی آر درج نہیں کی جاروی ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ہم صلح کرلیں۔ ڈی کے کولہی ،گینی بائی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا کیا پیپلزپارٹی کی یہی جمہوریت ہے۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے ورنہ ہم وسیع احتجاج اور دھرنا دینے پر مجبور ہوںگے ۔کرشن کولہی ،پوپٹ کولہی ،گینی بائی نے وزیراعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ ایس ایس پی عمرکوٹ سے مطالبہ کیاکہ ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے ہمارے لوگوں پر حملہ وتشدد کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ہمارے لوگوں کو تحفظ دیاجائے۔