مزید خبریں

Jamaat e islami

سرجانی سیکٹرایل ون میں مدرسہ کے بچوں کولوٹ لیاگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہرقائد میں ڈاکو راج قائم،امن و امان دوبارہ تباہی کی طرف گامزن ہے ہر پل جرائم، ریکارڈ کیے جارہے ہیں نان اسٹاپ ڈکیتیوں چوریوںاور چھینا چھپٹی کا سلسلہ جاری ہے، تفصیلات کے مطابق شہری قائد میں چوروں اور ڈاکوئوں کا راج قائم ہے ، شہر میں پولیس چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو نہ پاسکی ، دن دھاڑے اسلحے کے زور پرڈاکو کسی کو بھی لو ٹ کر با آسانی فرار ہوجاتے ہیں ،8جون بدھ کے روز بھی سرجانی ٹائون تھانے کی حدود سیکٹر ایل ون جامع مسجد غوثیہ کے گیٹ کے سامنے پکنک منانے جانے والے مدرسے کے معصوم بچوں کو مو ٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے لوٹ لیا، اس ضمن میں مسلح افراد دانیال ، ارحم اور سید حسان علی سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ،نارتھ کراچی 5A-2 واٹر پلانٹ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ،علاقہ مکینوں نے پولیس کے اعلی افسرا ن سے اپیل کی ہے کہ وہ سرجانی ٹائون میں خاص طور پر جرائم کی روک تھام کے لیے حکمت عملی ترتیب دیں تاکہ شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو۔