مزید خبریں

میہڑ: چیئرمین اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی 3 اپریل کو عدالت طلب

 

میہڑ (جسارت نیوز) مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سابق مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری مرحوم مشتاق احمد بھٹی کی اہلیہ کو پنشن اور گریجویٹی نہ دینے پر مارکیٹ کمیٹی کا اکاؤنٹ سیز کرنے والے چیئرمین اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو 3 اپریل کو طلب کر لیا گیا۔ لاڑکانہ ہائی کورٹ میں ریٹائرڈ ملازم مشتاق احمد بھٹی کے اہلیہ مسمات سبین نے لاڑکانہ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے شوہر کے انتقال کے بعد مارکیٹ کمیٹی نے پنشن اور دیگر رقم جاری نہیں کی، مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ دار نوٹس کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے کی جس کی وجہ سے مسلم کمرشل بینک کو نوٹس جارے کرتے مارکیٹ کمیٹی کا اکاؤنٹ سیز کرنے کا آرڈر جاری کر دیا ہے۔