مزید خبریں

ملک میں46لاکھ یتیم بچے ہماری توجہ کے منتظر ہیں‘سید وقاص جعفری

راولپنڈی ( نمائندہ جسارت)اورفن کئیر پروگرام الخدمت فا¶نڈیشن پاکستان کے زیراہتمام دوروزہ ٹریننگ ورکشاپ کاانعقاد مرکزی الخدمت کیمپ آفس کانفرنس ہال راولپنڈی میں ہوا،جہاں بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، آزادکشمیر، گلگت بلتستان کی ریجنل اور مرکزی اورفن ٹیم نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری  نے شرکاءسے خطاب اوربعدازاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں 46لاکھ سے زائداورفن بچے ہماری توجہ کے منتظرہیں الخدمت فا¶نڈیشن اہل خیرکے تعاون سے28ہزار اورفن بچوں کی کفالت پر 2ارب 50کروڑ روپے سالانہ خر چ کررہی ہے۔ٹریننگ سیشن کے انعقاد کامقصدٹیم کی استعداد کوبڑھاناہے۔ڈائریکٹرالخدمت اورفن کئیرپروگرام ائرمارشل(ر)فاروق حبیب،پروگرام منیجر محمدعلی حیات،میڈیاریلیشنز آفیسر انعام الحق اعوان اختتامی سیشن میں شریک تھے۔سیدوقاص جعفری نے کہاکہ کسی بھی ادارے کیلئے اہداف کاتعین اور اس کے مطابق عملدرآمد انتہائی اہمیت کا حامل ہوتاہے الخدمت اپنی ٹیم کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے مسلسل ایسے سیشن کاانعقاد کرتی ہے جس سے ٹیم ممبران جدیدتقاضوں کو سیکھ کرعملی میدان میں بروئے کارلاسکیں۔ ہماری خواہش ہے کہ ٹیم کا ہرممبراپنے شعبے کے مطابق اپنی تعلیمی استعداد اور اسکل کوبڑھائے تاکہ وہ اپنے دائرہ کار میں بہتر ین کارکردگی کامظاہرہ کرسکے۔انھوں نے کہاکہ اورفن بچوں کی کفالت کیلئے پاکستان میں کیڈٹ کالج طرزکے22آغوش ہومز ورکنگ کررہے ہیں اس کے علاوہ گھروں پراپنی ما¶ں یا سرپرستوں کے پاس مقیم اورفن بچوں کی کفالت کاسلسلہ بھی جاری ہے ان اورفن بچوں کوتعلیمی اور خوراک کی ضروریات کیلئے شفاف نظام کے تحت رقم فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کاہ کہ الخدمت فا¶نڈیشن پاکستان ان اورفن بچوں کوالخدمت اکیڈمک اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے یونیورسٹی سطح تک تعلیم کے مواقع فراہم کرتی ہے،الخدمت سے وابستہ بے شما ر اورفن بچوں کواسکالرشپ کے ذریعے ترکی بھی بھیجاگیا ہے۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی۔