مزید خبریں

میرپورخاص: مختلف رہائشی کالونیوں میں بجلی بندش کیخلاف احتجاج

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) شہر کی مختلف رہائشی کالونیوں میں بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج کیا، مظاہرین نے ریلوے لائن پر دھرنا دے کر کراچی سے آنے والی ٹرین کو بھی روک کر مسافروں پر حملہ کردیا، تفصیلات کے مطابق والکرٹ ٹاؤن، ہرچند رائے کالونی، ریلوے کالونی اور بلوچ پاڑہ میں گزشتہ 3 روز سے بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے اولڈ سول اسپتال کے قریب ریلوے کراسنگ پر ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج کیا جس کی وجہ سے شہر کے 2 حصوں کو ملانے والی ٹریفک معطل ہو گئی، احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے کراچی سے آنے والی مہران ایکسپریس ٹرین کو بھی پھاٹک پر ہی روک دیا اور ڈنڈا بردار مظاہرین نے ٹرین میں سوار افراد پر حملہ کردیا جس کے باعث مسافر بھی خوف کے مارے ٹرین سے اُتر گئے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقوں میں گزشتہ 3 روز سے بجلی منقطع ہے جس کی وجہ سے علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔