مزید خبریں

شہداد پور : انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر کی جانب سے سستے پھل کا اسٹال لگایا گیا

شہداد پور (نمائندہ جسارت) انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی ایشن سندھ رجسٹرڈ کی جانب سے رمضان کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے شہریوں کے لیے پہلی بار خصوصی پیکیج متعارف کراتے ہوئے ہرداس پورہ چوک پر سستے پھل کا اسٹال لگایا گیا، جس میں صرف 20 روپے میں سیب، امرود، کیلے اور خربوزہ فی 2 کلو کے حساب سے لوگوں کو فروخت کیا گیا۔ اس موقع پر انجمن کے صدر سید عظیم شاہ، جنرل سیکرٹری سید محسن علی، سید عبدالحق، سید عبدالباقی، سید طاہر علی، فرحان احمد، علامہ عبدالصبور راجپوت، جہانگیر عالم بھٹی ودیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری سید محسن علی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان برکتوں بھرا مہینہ ہے، اس مہینہ میں جتنی بھی عبادت اور لوگوں کی خدمت کی جائے، کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سستے فروٹ کی فروخت کا مقصد رمضان کے اس بابرکت مہینے میں لوگوں اور ہماری کمیونٹی کو غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش آپشنز فراہم کرنا ہے۔